ذرائع کے مطابق متحدہ کے وفد میں سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، رؤف صدیقی اور صادق افتخار بھی شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی سے کیے گئے معاہدے پر اب تک عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا جبکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے یقین دہانی کرانے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں متحدہ رہنماؤں کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے آن لائن رجسٹریشن کے دنوں میں اضافے کے مطالبے کو تسلیم کیا گیا، ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے خانہ شماری جو تین روز تک ہونی ہے اس میں بھی 10 دن کے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔
ملاقات میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کے صدر دروازے کے بجائے ہر فلیٹ پر م اور ش لکھنے کا مطالبہ کیا جو کہ منظور کرلیا گیا۔
سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام مطالبات پر اتفاق کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/Ih47pWB
0 Comments