سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی مسلم لیگ ق میں شمولیت طے پاگئی، انہیں پارٹی میں 2 عہدے دیئے جائیں گے۔
لاہور میں سابق گورنر چوہدری سرور نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، اس دوران چوہدری سرور کی مسلم لیگ ق میں شمولیت طے پاگئی، انہیں پارٹی میں 2 عہدے ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق چوہدری سرور پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر ہوں گے۔
چوہدری سرور کی پارٹی میں شمولیت کیلئے کل (اتوار کو) مسلم لیگ ہاؤس میں بڑی تقریب ہوگی اور وہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی ارکان کو تقریب کے خصوصی دعوت نامے خود ارسال کئے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/AJkRbfz
0 Comments