ایم کیوایم کی جانب سے مردم شماری اورحلقہ بندیوں کی درستی کیلئے 9 جنوری کو کیے جانے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت کے بعد پاک سرزمین پارٹی نے آج شام اجلاس طلب کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کا اجلاس آج شام 7 بجے پاکستان ہاؤس میں ہو گا۔
اجلاس میں ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت اور اس میں شمولیت کے حوالے سے کارکنوں سے رائے لیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کا وفد پاک سر زمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس آیا تھا۔
وفد نے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کو 9 جنوری کے احتجاج میں شرکت اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
ملاقات کے بعد خالد مقبول صدیقی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ احتجاج میں شرکت کی دعوت ملی ہے مثبت جواب دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رہنے والے تمام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، کراچی بدحالی کی طرف جائے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/ewyBp15
0 Comments