امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد کیخلاف خاشقجی قتل کا مقدمہ خارج کردیا

امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد کیخلاف خاشقجی قتل کا مقدمہ خارج کردیا
 امریکا کی عدالت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف صحافی جمال خاشقجی قتل کا مقدمہ خارج کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی قتل کیس میں واشنگٹن کے فیڈرل جج نے امریکی حکومت کے اس موقف کو تسلیم کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں ستمبر میں سعودی عرب کا وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا بطور غیرملکی سربراہ امریکی عدالتوں میں استثنیٰ حاصل ہے۔

فیڈرل جج کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کی بیوہ نے سعودی ولی عہد کے قتل میں ملوث ہونے کے حق میں موثر دلائل دئیے تاہم ان کے پاس امریکی حکومت کا موقف رد کرنے کے اختیارات نہیں۔
امریکا میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/wIxsYtQ
امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد کیخلاف خاشقجی قتل کا مقدمہ خارج کردیا https://ift.tt/ud6AhHi

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے