حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس غیرملکی آپریٹرز کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ان بڑے ہوائی اڈوں کو 20 سے 25 سال کی مدت تک چلانے کے لیے بین الاقوامی شہرت کے حامل آپریٹرز کی خدمات حاصل کرے گی۔
بین الاقوامی آپریٹرز مذکورہ ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ان کی ترقی بھی کریں گے۔
میٹنگ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو رسمی کارروائیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
وزیراعظم نے اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ اس عمل کی شفافیت اور اعلی ترین معیارات کے مطابق تکمیل کو یقینی بنائے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/d4PN320
0 Comments