بلوچستان کے ضلع حب، لسبیلہ اور پشین کی تحصیل حرمزئی میں بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی میں 14 میونسپل وارڈز میں سے نو کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ سات وارڈز پر جے یو آئی نے میدان مار لیا۔ دو وارڈز پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشتونخوامیپ اوراے این پی کے امیدوار 3،3نشستوں پرکامیاب ہوگئے۔
ضلع حب کے 138 وارڈز میں 7 جبکہ ضلع لسبیلہ کے 146میں سے ایک وارڈ کا نتیجہ موصول ہو چکا۔ 60 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں دو لاکھ تیراسی ہزار دو سو تیرہ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/5LKszue
0 Comments