بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

روسی حملے کے بعد یوکرین کے صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر امریکا روانہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی روس کے حملے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کے دورہ امریکا کے لیے خفیہ انتظامات کیےگئے تھے اور روانگی سے چندگھنٹے قبل تک اس حوالے سے آنے والی خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، زیلینسکی پہلے بذریعہ ٹرین پولینڈ پہنچے جہاں سے وہ امریکا کے فوجی طیارے میں واشنگٹن روانہ ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر دورہ امریکا میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے، اس دوران امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے مزید 1.8ارب ڈالر کی فوجی امداد کے پیکج کا اعلان متوقع ہے، یوکرینی صدر کا امریکی کانگریس سے خطاب بھی متوقع ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے خبرایجنسی کو بتایا کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے 1.8ارب ڈالر کی نئی امداد میں پیٹریاٹ میزائل بھی شامل ہوں گے۔

امریکا روانگی سے قبل ایک ٹوئٹ میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا ہماری دفاع اور مزاحمت کی صلاحیت میں اضافےکا باعث بنےگا۔

زیلینسکی کا کہنا تھا کہ دورے میں یوکرین اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر بھی بات ہوگی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ وہ امریکی کانگریس سے بھی خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملےکے بعد سے امریکا یوکرین کا سب سے بڑا اتحادی بن کر سامنے آیا ہے، امریکا کی جانب سے اب تک یوکرین کو دفاعی، معاشی اور انسانی امداد کی مد میں 50 ارب ڈالر فراہم کیے جاچکے ہیں۔

یوکرینی صدر مغربی رہنماؤں سے مسلسل فون پر رابطے میں رہتے ہیں تاہم انہیں وائٹ ہاؤس میں بلا کر امریکی صدر نے اشارہ دیا ہےکہ وہ جب تک ضرورت رہی، یوکرین کی مدد کے لیے اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/Tn5Q01k
روسی حملے کے بعد یوکرین کے صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر امریکا روانہ https://ift.tt/EHlLqyV

Post a Comment

0 Comments