عمران خان کی جنرل ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیّدعاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے کہ نئی قیادت 8 ماہ میں قوم اور ریاست کے درمیان عدم اعتماد کے فقدان پر قابو پائے گی۔

عمران خان کے ٹویٹ میں قائدِ اعظم کی ایک تقریر کا اقتباس بھی شامل ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/XJzBwGk

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے