عمران خان کا مذموم ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے: وزیراعظم

شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہاہے کہ عمران خان اب مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/lecx7BS

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے