سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: سعد رفیق

سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قیامت خیز سیلاب نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا آئی ایم ایف کا پروگرام حاصل کرنا شادیانے بجانے کا کام نہیں، یہ عارضی ریلیف ہے، بھارت کوشش کر رہا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ملے اور دوسرا شوکت ترین چاہ رہے تھے، اللہ کا شکر ہے کہ عارضی ریلیف مل گیا ہے لیکن اصل ٹارگٹ پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جو مدد مل رہی ہے وہ اتنی نہیں کہ کافی ہو، ہمیں اپنے وسائل سے ان مسائل پر قابو پانا ہو گا، سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا جنگل میں آگ لگ جائے تو درندے بھی اکٹھے ہو جاتے ہیں، وزیراعظم ہاؤس میں فلڈ ریلیف کانفرنس کی جس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا گیا تھا، افسوس وزرائے اعلیٰ کو روکا گیا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت نہیں کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چار حکومتیں آپ کے پاس اور آپ بات کرنےکو تیار نہیں ہیں، ریاست چلانا کھلنڈرے لوگوں اور سازشی لوگوں کا کام نہیں ہے، دوسروں کو جانور کہنے والے سوچیں خود کہاں کھڑے ہیں۔ توہین عدالت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، سول سرونٹس کو دھمکیاں دینے کا آپ کے پاس پرمٹ نہیں ہے، پاکستان کو بنانا اسٹیٹ بننے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، قوانین اور اداروں کا احترام ملحوظ خاطر رہنا چاہیے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/XPDwIvt

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے