
بھارتی پولیس نے اسلام مخالف بیان پر حکمران جماعت بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کو طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے نوپور شرما کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 25جون کو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانےکا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی معطل ترجمان پر اسلام مخالف بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بھارت میں گستاخانہ بیانات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، پولیس تشدد کی وجہ سے جھارکھنڈ میں 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں سے پولیس نے 130 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
نئی دلی کی جامع مسجد کے باہر گزشتہ روز مظاہرے میں شریک ہونے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
رانچی کے متعدد علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر کے بھارتی فورسز تعینات کردی گئی ، کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/UeAvTpE
اسلام مخالف بیان پر بی جے پی ترجمان نوپور شرما کو بھارتی پولیس نے طلب کرلیا https://ift.tt/cM0L6ev
0 تبصرے