اے این پی نے خیبرپختونخوا کی گورنر شپ سے معذرت کر لی

 گورنر شپ سے معذرت
عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی گورنرشپ لینے سے دستبردار ہوگئی اور پارٹی نے فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی نے وزیراعظم شہبازشریف سے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

امیرحیدرخان ہوتی نے خیبرپختونخوا کی گورنرشپ کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کو اے این پی کی باضابطہ معذرت اور مؤقف سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر امیر حیدرخان ہوتی نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ ایک عرصے سے خیبرپختونخوا کی گورنرشپ پر بحث چل رہی تھی اور اس فیصلے پر بلاوجہ کافی تاخیر ہوئی، ایک آئینی اقدام کو بلاوجہ متنازع بنادیا گیا اس لیے اب عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کی گورنرشپ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔

امیرحیدر ہوتی کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اے این پی کے کابینہ کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی تاہم ان پر واضح کردیا گیا کہ اے این پی وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کے فیصلے پر برقرار ہے ۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/XD2F7iI

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے