فارن فنڈنگ کے تمام کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے استدعا

فارن فنڈنگ کے تمام کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے استدعا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل انور منصور خان نے تمام فارن فنڈنگ کے تمام کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے استدعا کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

الیکشن کمیشن نے حال ہی میں دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، یہ درخواست بھی گزشتہ 8 سالوں میں فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے لیے دائر کی جانے والی درخواستوں اور رٹ پیٹیشنز کی ایک کڑی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں پی ٹی آئی کے قانون ساز انور منصور خان نے ایک بار پھر سیاسی فنڈنگ کی قانونی شقیں دہرائیں، انہوں نے اپنے دلائل ختم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی آج (بدھ) کو اپنے دلائل مکمل کرے گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار کے وکیل سید حسن شاہ کو پی ٹی آئی کے کئی ہفتوں سے جاری دلائل پر جواب کی اجازت دے گا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ تقریباً 8 سال کی طویل جدوجہد کے بعد کیس حتمی مراحل میں پہنچ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس کا مقصد سیاسی جماعتوں کو منظم بنانا ہے تاکہ وہ اہل اور قابل اعتماد رہنما کے طور پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نئی اور اہل قیادت کی ضرورت ہے لیکن جب تک سیاسی جماعتیں انفرادی یا خاندانی اجارہ داری کا شکار رہیں گی، رہنمائی کا شجر خشک ہوتا رہے گا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/jWI8VQO

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے