بارشوں کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ

 سیلابی صورتحال کا خدشہ
بارشوں کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کواحتیاطی تدایبر کی ہدایات جاری کر دیں۔

این ڈی ایم اے نے حساس مقامات پر ہنگامی مشینری اور عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کر دی، کہا متعلقہ محکمے، مقامی آبادی، سیاح اور مسافر چوکس رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے بھی گریز کیا جائے۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق ممکنہ بارشوں اور موسمی حالات کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/xYu3Rjw

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے