وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔ لاہور کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے کابینہ کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے 5 رکنی فل بینچ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس صداقت علی خان کریں گے۔

فل کورٹ بینچ میں جسٹس شاہد جمیل خان ،جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/1bHwYSf

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے