لاہور: مناواں میں دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ، تین افراد زخمی

پولیس
مناواں میں دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے اعوان ڈھائے والا میں ہونے والی فائرنگ ملزم علی احمد نے کی جس کی جمیل نامی شخص سے دیرینہ رنجش تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں جمیل، اس کا بھائی عقیل اور عاشق نامی ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/K6INheP

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے