عشرت العباد کا صدرعارف علوی کو فون

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا صدر عارف علوی کو فون
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے صدر مملکت عارف علوی سے فون پر رابطہ کیا۔

سابق گورنر سندھ نے صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان اور عدلیہ ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں۔

عشرت العباد نے کہا کہ صدر پاکستان کو اس ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اکٹھا کرنے کی تجویز دی ہے، صدر پاکستان نے اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی کے لیے افواج پاکستان اور عدلیہ ضمانت ہیں، صدرپاکستان نےایک نکاتی ایجنڈے پرکل جماعتی کانفرنس کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/JQ1l2ap

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے