لاہور ہائیکورٹ: گورنر پنجاب خود یا کسی نمائندے سے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں

لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔

جسٹس امیر بھٹی نے مختصر فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ کل تک گورنر پنجاب خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

یہ بھی پڑھیں: نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف کا معاملہ

دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے تھے کہ صدر مملکت سو رہے تھے، عدالت نے اپنے فیصلے سے انہیں جگایا۔

جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت نے صدر کو یاد کرایا کہ آپ ریاست کے سربراہ ہیں، شاید انہیں سمجھ نہیں آئی، عدالت کو یہ بتا دیں کہ کیا صدر اسے حل کر رہے ہیں؟ صدر کو احساس نہیں ہوسکا کہ صوبے کا کیا کرنا ہے، تو کوئی فیصلہ کر کے بھیج دیتے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/Y2LBSGy

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے