پنجاب اسمبلی میں آج پھر دنگا ہوگا یا کارروائی، خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش ہو

پنجاب اسمبلی
پنجاب اسمبلی میں آج پھر دنگا ہوگا یا کارروائی پر امن طریقے سے ہو گی، کچھ دیر میں معلوم ہو جائے گا۔

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش ہو گی، اجلاس کی صدارت اسپیکر پرویز الٰہی کریں گے جبکہ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی جا چکی ہے تاہم اسمبلی قواعد کے مطابق چونکہ دوست محمد مزاری کیخلاف پہلے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی لہذا اس پر ووٹنگ پہلے ہو گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا تھا جس میں چوہدری پرویز الہٰی بھی نرغے میں آگئے تھے اور تشدد سے زخمی ہو گئے تھے۔

اسی ہنگامہ خیز اجلاس میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز شریف 197 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے تاہم وہ اب تک وزیراعلیٰ کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے اور صوبہ کئی روز سے بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/heiAfU5

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے