
پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی ایم کیو ایم پاکستان پر برس پڑے۔سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نظام پر تنقید اور مظاہرہ کرنا سب کا حق ہے لیکن کراچی والوں کو گیس نہیں مل رہی اس پر بھی بولنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو بانی ایم کیو ایم کے زمانے میں لے جانا درست نہیں۔ میئر کراچی کہتے تھے میرے پاس اختیار نہیں لیکن یہ ایم کیو ایم کراچی کی خیر خواہ نہیں ہے اور اب ہم کراچی کو آگ و خون کی ہولی میں جھونکنے نہیں دیں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کو پھر ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔ یہ گولیاں چلا کر بوریوں میں بند کرتے تھے لیکن ہم تب بھی نہیں ڈرے اور ہم اب بھی نہیں ڈریں گے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3IVvK4e
0 تبصرے