نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز، اسکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا، ہزاروں لوگوں نے آسمان کو رنگ و نور بھرتے دیکھا۔
آتش بازی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں لوگوں نے آسمان کو رنگ و نور کو بھرتے دیکھا۔
نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا شہر ہے، جہاں نئے سال 2022 کو خوش آمدید اور ماضی کا قصہ بن جانے والے سال 2021 کو الوداع کیا گیا۔
نئے سال کو مسکراہٹوں اور امیدوں سے خوش آمدید کہنے کے لیے ہزاروں شہری آکلینڈ کے معروف اسکائی ٹاور پر جمع ہوئے جہاں سال کا آغاز ہوتے ہی آسمان کو چھونے والی آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
سال 2022 کو خوش آمدید کہنے کا منظر ہزاروں لوگوں نے دیکھا، نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے آکلینڈ میں دنیا کے دیگر ممالک سے بھی لوگ آتے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہونے کے ساتھ ساتھ بحرالکاحل کے اوقیانوسی خطے کے جزائر میں بھی نئے سال کا آغاز ہوا، اس خطے میں سب سے پہلے سال کا اختتام اور نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/34d8v5J
نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز، آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ https://ift.tt/3FI84hG
0 Comments