بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

موٹروے کس صورتحال میں بند ہوتی ہے اورکس مقام پراحتیاطی تدابیراختیارکرنا ضروری ہیں؟ تفصیلات جانیں

موٹروے
موٹروے آج کل دھند کی لپیٹ میں ہے،کہیں شدید،کہیں درمیانی تو کسی جگہ ہلکی دھند پڑ رہی ہے، موٹروے کس صورتحال میں بند ہوتی ہے؟اورکس مقام پراحتیاطی تدابیراختیارکرنا ضروری ہیں؟یہ سب جاننے کےلیے نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سنٹر کی ویب سائٹ سے آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ہرطرف دھند ہی دھند ہو تو موٹروے پرسفرذرا مشکل ہو جاتا ہے،سفرکےلیے جہاں احتیاط…

نیشنل ویدرفورکاسٹنگ سنٹر کی ویب سائٹ موٹروے پردھند کے بارے میں رہنمائی فراہم کررہی ہے،موٹروے پرپڑنے والی دھند کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سب سے پہلے ڈینس فوگ یعنی شدید دھند، پھرماڈریٹ یعنی درمیانی اور تیسری کیٹیگری میں شیلو یعنی ہلکی دھند آتی ہے۔ ڈینس فوگ کی صورتحال میں حد نگاہ صفرہوجاتی ہے اور موٹروے کو بند کردیا جاتا ہے۔

شیلو فوگ کی صورتحال میں 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد دوبارہ دھند کے بادل چھاتے ہیں،ایسی صورتحال میں ڈرائیورز کو انتہائی احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔۔

اسی طرح تیسری کیٹیگری یعنی ماڈریٹ فوگ کی صورتحال میں ٹریفک دھیرے دھیرے چلتی ہے اور احتیاطی تدابیرکومدنظررکھنا پڑتا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3pnboJb

Post a Comment

0 Comments