
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ غیرمعمولی تیزی سے پھیل رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے جینیوا میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 77 ممالک میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوراس بات کا امکان ہے ہے جن ممالک میں اومیکرون کی موجودگی کااعلان نہیں کیا گیا وہاں بھی یہ موجود ہو۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون جس رفتارسے پھیل رہا ہے وہ اس سے پہلے کسی ویرینٹ میں نہیں دیکھی گئی۔ اگراومیکرون مہلک نہ بھی ہوتب بھی بڑی تعداد میں اومیکرون کیسز صحت کے سسٹمز پربوجھ ثابت ہوں سکتے ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3s71NIg
اومیکرون ویرینٹ غیرمعمولی تیزی سے پھیل رہا ہے: عالمی ادارہ صحت https://ift.tt/3GP1ohA
0 تبصرے