مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے خیبرپختونخواہ کے الیکشن کے ٹویٹ پہ ردِ عمل آگیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا کہ آپ سمیت سیلیکٹرز کی سیلیکشن اچھی نہیں تھی۔ جب ووٹ اور اُمیدوار چوری کے ہوں نعرے،وعدے جھوٹ ،لوٹ مار کا بازار گرم کارکردگی صفر ہو…
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان نے لکھا کہ اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا۔ معاملہ آپ کے امیدواروں کے سیلیکشن کا نہیں ہے، عمران صاحب کنوئیں کا گندا پانی چند ڈول نکالنے سے پاک نہیں ہو جاتا۔
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی۔
ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات نگرانی کروں گا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3pdkqbJ
0 Comments