وزیراعظم عمران خان نے کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو اعزازدینے کااعلان

وزیراعظم عمران خان نے کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو اعزازدینے کااعلان

وزیراعظم عمران خان نے کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو اعزازدینے کااعلان کر دیا۔انکا کہنا ہے کہ لگن سےفرائض اداکرنے والے کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو 23مارچ کو اعزاز دیاجائے گا۔

 

سندھ کے ضلع خیرپور میں ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی زندگی بچائی تھی۔

خیرپور اسٹیشن پر ایک نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر پلیٹ فارم اور پٹڑی کے درمیان پھنس گیا تھا۔

جیسے ہی نوجوان ٹرین سے گرا تو پولیس کانسٹیبل جمیل احمد پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی جانب لپکے اور فوری طور پر نوجوان کو ٹرین کے نیچے جانے سے بچایا۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض مقدس بن جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کا دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2XIQZTF

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے