گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے دیا

 امان اللہ یاسین زئی

صوبہ بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے دیا۔

گورنربلوچستان نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امان اللہ یاسین زئی کو اکتوبر 2018 میں گورنر بلوچستان مقرر کیا گیا تھا۔

رواں سال مئی میں وزیراعظم کی جانب سے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کرنے کے حوالے سے لیٹر منظر عام پر آیا تھا جس پر 30 اپریل کی تاریخ درج تھی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2STCE4J

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے