سعودی رویت ہلال کمیٹی کا ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان

سعودی عرب

سعودی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان کردیا۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں جمعہ کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ ’ام القری کیلنڈر کے حساب سے جمعہ 29 ذیقعد ہے، اس اعتبار سے ذی الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں کے علاوہ مقامی رویت ہلال کمیٹیوں سے اپیل کی تھی کہ مذکورہ دن میں ممکنہ مطع میں چاند دیکھا جائے۔

چاند دیکھنے والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3qXBhi1
سعودی رویت ہلال کمیٹی کا ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان https://ift.tt/3e1oWUJ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے