مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی دہشتگردی، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فوج نے آج مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، دو نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں دو کو کلگام میں شہید کیا گیا۔

مطابق کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

بھارتی پولیس نے سری نگر سے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو بھی گرفتار کر لیا ہے، مشتاق الاسلام کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3wrwK8v

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے