امریکا میں بدبخت بیٹے نے ماں کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا

پولیس

امریکا میں بدبخت بیٹے نے ماں کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا، پولیس نے 15 سالہ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں اتوار کی شب پولیس کو ایک گھر سے کال موصول ہوئی جہاں سے تشدد کا واقعہ رپورٹ کیا گیا۔

پولیس وقوع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ 15 سالہ نو عمر بیٹے نے اپنی 50 سالہ ماں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا، بہیمانہ تشدد سے ماں کی موت واقع ہوچکی تھی۔

ملزم کے والد نے 911 پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کی تھی۔ واقعہ گھر میں لگے سرویلنس کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوگیا جس کی فوٹیج پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی۔

پولیس کے وہاں پہنچنے پر ملزم گھر پر موجود نہیں تھا تاہم علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران جلد ہی لڑکا گھر کے قریب سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزم پر قتل کے الزامات عائد کیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3q7s05t
امریکا میں بدبخت بیٹے نے ماں کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا https://ift.tt/3rXVep1

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے