بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا آج اہم اجلاس ہوگا

مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جاتی عمرہ میں ہوا جس میں حکومت مخالف تحریک اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف زرداری اور شیری رحمان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میڈیا پرپی ڈی ایم کے اختلافات کی خبریں چلائی جاتی ہیں لیکن یہ خبریں دم توڑچکی ہیں، پی ڈی ایم پہلےسے مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم پہلےسےزیادہ پرعزم ہے، میڈیا کےمظلوم طبقےکےساتھ ہم شانہ بشانہ کھڑےہیں، تمام اراکین کےاستعفے پارٹی قیادت کوپہنچ چکےہیں، ایک ہدف حاصل ہوچکاہے، حکومت کےپاس ایک ماہ کی مدت ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت لانگ مارچ کی تاریخ کااعلان بعد میں کریگی، عمران خان ایک مہرہ ہے، 19 جنوری کوالیکشن کمیشن کےدفتر کے باہر پی ڈی ایم کامظاہرہ ہوگا، نیب دفاترکےسامنے بھی مظاہرےکیےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ صرف حزب اختلاف کےخلاف بنایاگیاہے، خواجہ آصف کی گرفتاری کونظراندازنہیں کرسکتے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ایک ماہ بعداستعفوں اورلانگ مارچ کی حکمت عملی طےکریں گے، ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے، سینیٹ انتخابات سےمتعلق فیصلہ بعد میں کرینگے۔

فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد علی درانی بغیر پروگرام کے آئے تھے، محمد علی درانی نےنیشنل ڈائیلاگ کافلسفہ بیان کیا، میں نے کہا مذاکرات خارج ازامکان ہیں، بات ختم ہوگئی، تمام جماعتیں متفق ہیں ہم نےتحریک کارخ صرف ایک مہرےکی طرف نہیں موڑنا، نیب اپوزیشن کےخلاف ایک مہرےکےطورپراستعمال ہورہاہے، ثابت ہوگیا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2KQqK7D

Post a Comment

0 Comments