بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پولیس اور کراچی یونیورسٹی میں ڈی این اے پروجیکٹ کا معاہدہ طے پا گیا

کراچی پولیس

شہر قائد کی پولیس کے شعبہ تفتیش کے ملازمین کو آخر کار ایک اہم پریشانی سے نجات مل گئی، کراچی پولیس اور کراچی یونی ورسٹی میں ڈی این اے پروجیکٹ کا معاہدہ طے پا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن اور اقبال چوہدری نے ڈی این اے پروجیکٹ کے سلسلے میں ایک ایم او یو پر دستخط کر دیے، یہ معاہدہ سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرولوجی کے ساتھ طے پایا ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے یونی ورسٹی کو 5 کروڑ کی پیشگی ادائیگی بھی کر دی گئی، اس معاہدے کے بعد شعبہ تفتیش میں کیس جلد مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل تفتیشی افسر کو کسی بھی کیس کے سلسلے میں فرانزک یا ڈی این اے کے لیے اپنی جیب سے ادائیگی کرنی پڑتی تھی، اور تفتیشی افسر کو 20 دن سے ایک ماہ میں یہ رقم واپس ملتی تھی۔

معاہدے کے بعد اب تفتیشی افسر کو صرف لیب میں شواہد پہنچانے ہوں گے، اور ادائیگی کی وجہ سے تاخیر نہیں ہوگی بلکہ جلد از جلد لیب ٹیسٹ کر کے تفتیشی افسر کو رپورٹ دی جائے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایم او یو سائن ہونے سے اب کسی بھی کیس کا اندراج جلد ممکن ہو سکے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فنڈ کی فراہمی سندھ گورنمنٹ کی جانب سے کی گئی ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34UI16n

Post a Comment

0 Comments