بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر رہے ہیں، شیخ رشید

نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر رہے ہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مینول ویزہ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ ویزوں میں شکایت تھیں اس لیے بند کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی شاہراہیں اور انٹرچینج تعمیر کریں گے۔ اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو انٹرچینج بنایا جائے گا۔ اسلام آباد کے 3 ناکے رہتے ہیں وہ بھی ختم کرنے جارہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔ جو مذاکرات کرنے کا خواہاں ہیں وہ آجائیں جو نہیں وہ بڑے گیٹ سے جائیں۔ دہشتگردی تھریٹس موجود ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں صحافیوں کے لیے الگ سیکٹر بنائیں گے۔

خیال رہے کہ اسے سے قبل شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہنواز شریف اور اسحاق ڈار کو اللہ ہی وطن واپس لا سکتا ہے، ہمارا برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان سینیٹ میں اکثریت میں آگئے تو منی لانڈرنگ کے خلاف ایسے قانون لائیں گے کہ اپوزیشن کی چیخیں نکلیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لیتے دیکھ رہا ہوں، الیکشن کمیشن 12 فروری سے 12 مارچ کے درمیان سینیٹ انتخابات کا اعلان کرسکتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ جب تک وزیر داخلہ رہوں گا کسی کانٹریکٹ ملازم کو فارغ نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا لوگوں کے مسائل کے حل پر توجہ دے،16 ہزارمیں 3 ہزار افراد کانٹریکٹ پر ہیں، ہمیں تنخواہوں سے نہیں کام سے غرض ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ نادرا بڑا حساس ادارہ ہے جس میں زبردست کام ہو رہا ہے، تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈز دفاتر کھولے جائیں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پہلا شناختی کارڈ 40 کے بجائے 30 دن میں مفت جاری ہوگا، نادرا کے 50 نئے سینٹر کھولے جائیں گے۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3rFC1Za

Post a Comment

0 Comments