بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کوشش کی جارہی ہے نوازشریف کو کمزور کیا جائے، خواجہ آصف

نوازشریف کو چھوڑ دیں کیسز ختم ہوجائیں گے، خواجہ آسف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب سے نوازشریف کو نااہل کیا گیا اس وقت سے سب کو کہا جا رہا ہے انہیں چھوڑ دیں۔عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کس نے کہا تھا کہ نوازشریف کو چھوڑ دیں کیسز ختم ہوجائیں گے؟ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے…

ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو احتساب عدالت اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کا راہداری ریمانڈ لیا گیا۔ جج محمد بشیر نے کہا ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو آج یا کل لاہور منتقل کیا جائے۔

خواجہ آصف کے وکیل نے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی نیب نے تحقیقات شروع کی تھیں لیکن گرفتار نیب لاہور نے کیا ہے۔ احتساب عدالت نے خواجہ آصف کی رہائی کی استدعا مسترد کردی۔

قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

نیب نے خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو طلب کیا تھا لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے۔

ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف کے پاس 2004 سے 2008 تک غیر ملکی اقامہ رہا، انہوں نے بطور کنسلٹنٹ لیگل ایڈوائزر کے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے۔

خواجہ آصف کو لی گئی تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی،انہیں کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو اقامہ ایگریمنٹ بھی نیب کو جمع کروانے کا کہا گیا تاہم وہ دوران تفتیش مسلسل عدم تعاون کرتے رہے ہیں۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/37Wp5pG

Post a Comment

0 Comments