بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

صدارتی انتخابات: ایرک ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر دھاندلی کا الزام لگادیا

 ایرک ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ایرک ٹرمپ بھی اپنے والد کی حمایت میں میدان میں آگئے، صدارتی انتخابات میں اپنے والد کی ممکنہ شکست پر مخالف پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر دھوکہ دہی کا الزام لگادیا، فلاڈیلفیا میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس جیتنے کیلئے پنسلوانیا میں دھاندلی کررہے ہیں۔

ایرک ٹرمپ کا کہنا ہے پولنگ اسٹیشنز پر عملے نے بائیڈن اور ہیرس کی تصاویر والے ماسک لگا رکھے تھے جو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پینسلوینیا کے نتائج کےخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے کیمپین منیجر نے کہا ہے کہ وسکونسن کی کئی کاؤنٹیز میں ووٹنگ کی بےضابطگیاں کی گئیں تاہم وسکونسن الیکشن عہدیدار نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 264 ہوگئے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

جو بائیڈن کو جیتنے کے لیے مزید 6 ووٹوں کی ضرورت ہے ،جبکہ اب بھی 5 ریاستوں کے نتائج واضح ہونا باقی ہیں ان ریاستوں کے 60 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

اس حوالے سے ٹرمپ کے مشیر رودی جولیانی کا کہنا ہے کہ ہم ڈیموکریٹ کی دھاندلی کو بے نقاب کرنے کیلیے قانونی چارہ جوئی جاری رکھیں گے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3jVYTyd
صدارتی انتخابات: ایرک ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر دھاندلی کا الزام لگادیا https://ift.tt/3mVKc0g

Post a Comment

0 Comments