امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ہم انتخابات جیت رہے ہیں۔
امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ایک ساتھ بحران سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے، ابھی جیت کا حتمی اعلان نہیں ہوا تاہم ہمیں برتری حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حتمی انتخابی نتائج کے منتظر ہیں مجھے ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور ہم 300 سے زیادہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ہم نے 74 ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اور امریکہ کی تاریخ میں آج تک کسی صدارتی امیدوار کو اتنے ووٹ نہیں ملے۔
امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ غصہ اور دوسروں کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں، ہمیں شدید مشکلات درپیش ہیں اور تعصب پسندی پر ضائع کرنے کے لیے ہمارے پاس مزید وقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے مخالف ہوسکتے ہیں لیکن ہم دشمن نہیں ہیں اور جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں انتشار اور اختلافات میں الجھ کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ ہمارا معاشی منصوبہ کورونا کے بعد نقصان پر قابو پانے کے لیے ہو گا، کورونا وائرس سے 2 کروڑ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد مسائل کو حل کرنا ہے۔ مجھے امریکی عوام نے ماحولیات اورمعیشت کی بہتری کے لیے ووٹ دیا ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/357plRe
عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ہم انتخابات جیت رہے ہیں، جوبائیڈن https://ift.tt/36a8616
0 Comments