بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جدہ میں پانی کی فراہمی کب تک بند رہے گی؟ حکام نے وضاحت جاری کردی

واٹر سپلائی

مقامی حکومت نے جدہ کے کچھ مقامات میں پانی کی فراہمی بند ہونے کی اطلاع دی ہے، پانی کی بندش کا سبب ان علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کام ہیں۔

اس حوالے سے سعودی عرب میں جدہ کمشنری نے کہا ہے کہ صاری اسٹریٹ اور کنگ فہد روڈ چوراہے کا کام مکمل کرنے کی وجہ سے پانچ روز تک جدہ کے نو محلوں کے لیے پانی کی سپلائی بند رہے گی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ کمشنری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پیر16 نومبر سے پانچ دن تک نو محلوں میں پانی کی سپلائی بند رہے گی۔

جن علاقوں میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ بند رہے گا ان میں الفیصلیہ، الروضہ، السلامہ، النعیم، المحمدیہ، الزھرہ، النھضہ، الخالدیہ اور البوادی شامل ہیں۔

پانی کی سپلائی کی بندش کی وجہ یہ ہے کہ صاری سٹریٹ اور کنگ فہد روڈ چوراہے کا پل مکمل کیا جائے گا اور پانی کی لائن نیا نظام تیار کیا جائے گا۔

ترجمان جدہ کمشنری بیان کے حالیہ میں تمام صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کی بندش کے باعث ہونے والی پریشانی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/38HWrJZ
جدہ میں پانی کی فراہمی کب تک بند رہے گی؟ حکام نے وضاحت جاری کردی https://ift.tt/38EtCOx

Post a Comment

0 Comments