سعودی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے کئی افراد کو گرفتار کرلیا، کورونا وائرس کے موجودہ صورتحال کے باوجود احتیاطی تدابیر کی کئی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
سعودی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سماجی آداب کی منافی سرگرمیوں میں ملوث کئی افراد کو مکہ میں گرفتار کیا ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی کئی خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔
المرصد ویب کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اسنیپ چیٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں سیکیورٹی اہلکار خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سیکیورٹی اہلکار خلاف ورزیوں کی سنگینی کے بارے میں بھی جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں سیکیورٹی اہلکاروں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو تاکید کی وہ سماجی فاصلہ بر قرار رکھیں۔ یہ آپ کی صحت و سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
اس کے علاوہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے عوامی مقامات پر سماجی آداب کی متعدد منافی سرگرمیاں بھی ریکارڈ کی ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3pqKPko
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، سعودی پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا https://ift.tt/32C1bwP
0 Comments