سندھ فوڈ اتھارٹی نے دودھ فروشوں کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے دودھ فروشوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفظان صحت کے مطابق دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جائے, دودھ کی ٹرانسپورٹ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہو، دودھ ٹرانسپورٹ کرنے والی گاڑیوں کا لائسنس ہونا بھی لازمی ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق دودھ کے تمام برتن اسٹیل فوڈگریڈ کے ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، دودھ کے استعمال کے برتن دن میں 2 بار دھونا لازمی ہوں گے، برتن صرف فوڈگریڈ صابن ہی سے دھونے کی اجازت ہوگی۔
باڑے، کیٹل فارمز سے دودھ 1 گھنٹے میں دکانوں پر پہنچانا ہوگا، دودھ کی ہینڈلنگ کرنے والے کا دستانے پہننا لازمی ہوگا، دودھ ہینڈلر کے لیے ماسک پہننا، داڑھی اور سر کا ڈھکا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
دودھ کا درجہ حرارت 4 ڈگری ہوگا، پانی یا برف ملانے پر پابندی ہوگی، ملازمین کے کپڑے صاف، میڈیکل ریکارڈ ہونا لازمی ہے، دودھ کی گاڑیوں پر جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی ہوگا اور ریکارڈ بھی رکھنا ہوگا۔
دودھ کی دکانوں کا سندھ فوڈ اتھارٹی سے لائسنس شدہ ہونا لازمی ہے، یہ دکانیں صاف ستھری، جراثیم سے پاک ہوں، دکان پر صاف پانی موجود ہونا لازمی ہوگا، دودھ سپلائر کا شناختی کارڈ، تمام ریکارڈ دکان دار کے پاس لازمی ہو۔
ہدایت نامے کے مطابق دکانوں پر تمام اشیا سندھ فوڈ اتھارٹی ریگولیشن کے مطابق ہونا ضروی ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/321p7cM
0 Comments