برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ایک بار پھر آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممبر پارلیمنٹ سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے خود کو آئسولیٹ کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے لی اینڈرسن کے ساتھ آدھے گھنٹے سے زائد وقت گزارا تھا، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن قانون پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آئسولیشن میں رہیں گے۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپریل میں ایک بار کو وِڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں، اس دوران ان کی حالت تشویش ناک ہو گئی تھی، اور وہ 3 راتیں آئی سی یو میں داخل رہے تھے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر شدید ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 24 ہزار 900 کیسز سامنے آئے، جب کہ 168 مریضوں کا انفیکشن سے انتقال ہوا۔
دنیا بھر کے 217 ممالک اور علاقوں میں برطانیہ کا کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 7 واں نمبر ہے، جہاں کیسز کی مجموعی تعداد اب تک 13 لاکھ 69 ہزار ہو چکی ہے، جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 51 ہزار 934 ہے۔
اس وقت عالمی سطح پر کرونا کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 5 کروڑ 48 لاکھ 18 ہزار ہو چکی ہے، جب کہ اموات کی تعداد 13 لاکھ، 24 ہزار 500 سے زائد ہے، دوسری طرف صحت یاب افراد کی تعداد 4 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2UsLp2T
برطانوی وزیر اعظم ایک بار پھر آئسولیشن میں چلے گئے https://ift.tt/3lDSmtY
0 Comments