بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقہ رکھ چکری اور خنجار سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔
لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
خیال رہے کہ آج بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری اور خنجار سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
بھارتی فوج نے آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سےایک شہری شہید بھی ہوا ہے۔ بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور راکٹس کا استعمال کیا۔
پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس سے پہلے بھی بھارتی فوج نے رکھ چکری اورنیزا پیر سیکٹرز پرمقامی آبادی کونشانہ بنایا تھا۔
پاکستان نے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں سعودی سفارت خانے میں فائرنگ کی بھی شدید مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ہالینڈ کے شہر ہیگ میں سعودی سفارت خانے میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کے دارالحکومت میں سعودی سفارت خانے پر فائرنگ شرمناک اور عالمی قوانین قوانین کی پامالی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈچ حکام کی فوری کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، توقع ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سلطنت سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے میں برادر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2UkEM2B
0 Comments