بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

حکومت صرف باتوں کی حد تک موجود ہے، مرتضیٰ وہاب

حکومت صرف باتوں کی حد تک موجود ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گزشتہ 35 روز کے دوران ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف باتوں کی حد تک موجود ہے، عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 35روز میں مرغی کی قیمتوں میں 29 فیصد اضافہ ہوا، 163 روپے میں ملنے والی مرغی کی قیمت 211 روپے فی کلو تک آگئی جب کہ 142 روپے فی درجن انڈے 168 روپے کے ہوگئے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ آلو 68 روپے سے 74 روپے فی کلو ہوگئے، پیاز 67 سے 78 روپے فی کلو ہو چکا ہے۔ ٹماٹر 110 روپے سے بڑھ کر 147 روپے فی کلو ہو چکا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چینی 96 روپے سے 101 روپے فی کلو ہوگئی ہے، لہسن 229 روپے سے 237 روپے فی کلو ہوچکا ہے اور 35 روز میں ماچس کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 35روز میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے مسئلے کو اجاگر کیا، بلاول بھٹو نے جگہ جگہ عوامی مسائل کی بات کی،عام آدمی بلاول بھٹو کی بات سمجھ رہا ہے، عام آدمی سمجھ چکا عمران خان ان کی بات نہیں کررہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی نگاہ میں بری طرح فیل ہوچکی ہے، وزیراعظم اور وفاقی وزرا گلگت بلتستان اتر چکے ہیں، مہنگائی کے پیچھے پی ڈی ایم یا اپوزیشن نہیں،حکومتی نااہلی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ کہتی ہے ہم وفاق کی جماعت ہیں، ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی خدمات عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، عوام کی خدمت پیپلزپارٹی کا فخر ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اوگرا میں 19 نمائندوں میں 2 کا تعلق سندھ سے ہے جب کہ بلوچستان کا کوئی نمائندہ موجود ہی نہیں ہے۔ حکومت من پسند افرادکو فیور دینے کیلئے عوام کا استحصال کررہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام دشمن پالیسیاں بنا رہی ہے، جزائر کے معاملے کا سی سی آئی سے کوئی تعلق نہیں، جزائر سندھ کے عوام کی ملکیت ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3eTnao0

Post a Comment

0 Comments