امریکا کی سپریم کورٹ نے ریاست پنسلوانیا کو الیکشن ڈے کے بعد موصول ہونے والے ووٹوں کو علیحدہ کرنے کا حکم دیدیا۔
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پنسلوانیا میں کانٹے کا مقابلہ ہے تاہم بائیڈن کو معمولی برتری حاصل ہے۔
امریکی سپریم کورٹ نے رپیلبکن پارٹی کی درخواست پر ریاست پنسلوانیا میں الیکشن ڈے کے بعد وصول ہونے والے ووٹوں کو علیحدہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
الیکشن ڈے کے بعد موصول ووٹ علیحدہ کرنے کے عدالتی حکم پر ردعمل دیتے ہوئے پنسلوانیا کے نائب گورنر جان فیٹز مین کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر ووٹ صدارتی الیکشن پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔
جان فیٹز مین کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم محض قانونی حکمت عملی ہے، پنسلوانیا یہ اقدام پہلے ہی کر رہا ہے۔
ریاست پنسلوانیا میں میل ان ووٹنگ بھی بڑی تعداد میں ہوئی تھی اور ڈیموکریٹس کا خیال ہے کہ میل ان ووٹنگ کرنے والوں کی بڑی تعداد نے بائیڈن ہی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
سپریم کورٹ اس سے پہلے وسکونسن کے بارے میں بھی فیصلہ سنا چکی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ صرف الیکشن ڈے پر موصول ووٹوں کو شمار کیا جائے جس کے بعد جوبائیڈن وسکونسن سے انتہائی کم مارجن سے کامیاب ہوئے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/38igsGz
پنسلوانیا میں کانٹے کا مقابلہ، امریکی سپریم کورٹ کی الیکشن ڈے کے بعد موصول ہونے والے ووٹوں کو علیحدہ کرنے کا حکم https://ift.tt/2U2fcix
0 Comments