بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وفاقی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت کے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا

وفاقی تعلیمی بورڈ

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے دسویں جماعت کے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپلمنٹری امتحان میں کل 2779 طلبا نے حصہ لیا، جن میں سے 377 کامیاب ہوئے۔ مجموعی طور پر پاس ہونے والے طلبا کی شرح 13.57 رہی۔

خیال رہے کے فیڈرل بورڈ نے میٹرک سپلمنٹری یا خصوصی امتحان کا انعقاد ستمبرکے ماہ میں کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی سفارش کردی تھی۔

وفاقی تعلیمی ادارے کے مطابق کم کیا گیا نصاب حتمی منظوری کے لیے قومی نصاب کونسل کو بھجوایا گیا ہے۔

قومی نصاب کونسل سے منظوری کے بعد نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کردیا جائے گا۔ طلبہ و اساتذہ ویب سائٹ سے نصاب ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی نصاب کونسل نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔ سالانہ امتحان2021 کیلئے نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پرآویزاں کردیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3llQDJx

Post a Comment

0 Comments