روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظم کے ارکان کورونا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائیں۔
شنگھائی تعاون تنظم کی سربراہ کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ دنیا بھر کو کورونا وائرس کا خطرہ لاحق ہے اسی وجہ سے ویڈیو لنک اجلاس ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کورونا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائیں جبکہ سرحدی تحفظ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
روسی صدر نے کہا کہ روس کی پاکستان اور چین کے ساتھ مشترکہ فوجی مشتقیں جاری ہیں اور افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم افغانستان میں امن کی خواہاں ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کا ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہے اور کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون ضروری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں آٹھ رکن ممالک اور چار مبصر ممالک کے رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل بھی شرکت کر رہے ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/36jZ2Xv
سرحدی تحفظ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کو مل کر کام کرنا ہو گا: پیوٹن https://ift.tt/32quJgP
0 Comments