بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

نئے سال کے آغاز پر کون کون سی پابندیاں عائد ہونے والی ہیں؟ حکام نے اعلان سنا دیا

عمان

عمان نے نئے سال کے آغاز پر پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

سلطنت عمان میں 2021 شروع ہوتے ہی سنگل یوز پلاسٹک بیگز پر پابندی لگ جائے گی، اس سلسلے میں ایک فرمان میں کہا گیا ہے کہ اگلے برس سے سلطنت میں پلاسٹک کی تھیلی کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

ماحولیاتی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سلطنت میں ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سلطنت میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہو جائے گا۔

بیان میں سلطنت کے شہریوں کو پابندی کے اطلاق کے سلسلے میں خبردار بھی کیا گیا ہے، اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ’کیا آپ تیار ہیں؟‘

واضح رہے کے عمان میں ہر سال کروڑوں کی تعداد میں شاپنگ بیگز استعمال کیے جاتے ہیں جس سے زیر زمین آبی مخلوق کو نقصان پہنچتا ہے، علاوہ ازیں یہ پلاسٹک کے لفافے ماحولیاتی آلودگی کا بھی باعث بنتے ہیں۔

عمان کے محکمہ ماحولیات نے یکم نومبر سے ڈائنامائٹ نامی جزیرہ بھی عوام کے لیے کھول دیا ہے، اپریل میں اس جزیرے کو بند کیا گیا تھا، جس کے بعد مئی کے آغاز سے اکتوبر تک یہاں عوام کے داخلے پر پابندی تھی۔

حکومت کی جانب سے داخلے کی پابندی مچھلیوں، سمندری مخلوق اور کچھوؤں کی افزائش کی وجہ سے عائد کی گئی تھی کیوں کہ سیاحوں کے آنے کی وجہ سے یہاں پر آلودگی پھیل گئی تھی جس نے آبی مخلوق کو نقصان پہنچایا تھا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3kX0EwG
نئے سال کے آغاز پر کون کون سی پابندیاں عائد ہونے والی ہیں؟ حکام نے اعلان سنا دیا https://ift.tt/2TODb4F

Post a Comment

0 Comments