بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

خیبر پختونخوا: کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔

ڈاکٹر بشیر کورونا کی وجہ سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے اور وہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کے سابق ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تھے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 21 ہو گئی۔ پی‌ ڈی اے کا کہنا ہے کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر بشیر کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر بشیر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں، شہری کورونا وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 23 افراد جان کی بازی ہا رگئے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک ہزار 637 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہوچکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 19ہزار431 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 20 ہزار 45 زیرعلاج ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3eJAESV

Post a Comment

0 Comments