پاکستان میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس کے باعث لاہور کی فضا دنیا کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔
ائیر انڈیکس کے مطابق لاہورکی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 368 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک جا پہنچی ہے جس سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے جہاں صنعتی شہر فیصل آباد کی فضا میں آلودہ ذرات کی تعداد لاہور سے بھی زیادہ 406 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی بھی دنیا کےبڑے آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جس کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 197 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
فضا میں خرابی کے سبب طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے، گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھنے اور بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2JTZyUz
0 Comments