چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے اب تک کے غیر سرکاری نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا الیکشن چرایا گیا۔
گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری کے مطابق 20 نشستوں میں سے 7 پر آزاد امیدوار جب کہ 7 پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، 3 نشستیں پیپلز پارٹی جب کہ دو مسلم لیگ ن اور ایک ایم ڈبلیو ایم کے حصے میں آئی ہے۔
انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آ گئی ہے، اب کیلبری کوئین اور فرزند زرداری کو بھی اپنی شکست تسلیم کر لینی چاہیے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو گلگلت میں چند سیٹیں مسلم لیگ ن کے توڑے گئے امیدواروں کی مرہون منت ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2KdEbOk
0 Comments