بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر، جلسوں پر پابندی عائد

کورونا کی دوسری لہر

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز چار گنا بڑھ گئے ہیں، ہم نے سارے ملک میں جلسے،جلوس ختم کر دیئے ہیں، دوسروں کو بھی کہیں گے کہ جلسوں کو ملتوی کر دیں۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی اجتماع میں 300 سے زیادہ لوگ اکھٹے کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کی ایک بار پھر قوم سے ماسک کے استعمال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے ملک کورونا کیسز کی شرح میں چار گنا اضافہ ہو گیا ہے مساجد میں ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا،خدشہ ہے احتیاط نہ کی تو اسپتال مریضوں سے بھر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسائیہ ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں تاہم اللہ کے کرم سے پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ لاک ڈاؤن نہ کیا جائے، ہندوستان آج تک لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نکل نہیں سکا۔

عمران خان نے کہا کہ فیکٹریاں اور دکانوں کو ہم نہیں بند کر سکتے کیونکہ ان سے بہت لوگوں کا روزگار جڑا ہے تاہم وہاں پر ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری بنانا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے جن چیزوں سے کاروبار متاثر نہیں ہوتا اسے بند کرنا ہے، ہم نے سب سے پہلے اپنے جلسے بند کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگلت بلتستان میں جلسوں کے باعث کورونا میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کے اندر شادیوں پر پابندی عائد کر رہے ہیں صرف باہر لوگوں کو تقریبات کی اجازت ہو گی جس میں تین سو لوگوں کو بلانے کی اجازت ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا اسکولوں پر ابھی پابندی نہیں لگا رہے، ایک ہفتہ مزید دیکھیں گے اگر وہاں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو سردیوں کی چھٹیوں کو بڑھا دیں گے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3lCPWM7

Post a Comment

0 Comments