ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جبکہ رپورٹ صوبائی وزیراعلیٰ کو بھی ارسال کی جاچکی ہے۔ عثمان بزدار رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں 13941کنال14مرلہ زمین واگزار کرائی گئی، واگزارکرائی گئی زمین کی مالیت4ارب 66کروڑ روپے ہے، جبکہ 4کروڑ60لاکھ90ہزار روپے بھی ریکور کیے گئے۔
گوہر نفیس نے بتایا کہ دوسرےمحکموں کے2ارب16 کروڑ ریکور کرکے خزانے میں جمع کرائے۔
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن کا محکمہ پنجاب بھر میں متحرک ہوچکا ہے، رواں سال کے آغاز سے ہی درجنوں کارروائی کی جاچکی ہیں۔ کرپشن میں ملوث کئی سرکاری افسران بھی قانون کے شکنجے میں آئے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ غیرقانونی زمینوں کی خریدوفروخت اور قبضہ مافیہ سے زمینیں واگزار کرتے رہیں گے اور کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3mXvC8u
0 Comments